بنگلورو،6؍ستمبر(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) شہر بنگلورو کے نئے میئر کا انتخاب رواں ماہ کے آخر میں کرایا جائے گا۔ اس کیلئے فہرست رائے دہندگان تیار کی جاچکی ہے۔اس فہرست کے مطابق 53 اراکین اسمبلی وکونسل ، اراکین لوک سبھا وراجیہ سبھا فہرست میں شامل ہیں۔ فہرست میں جن لوگوں کے نام شامل ہیں وہ تفصیل آج بی بی ایم پی کونسل سکریٹری کی طرف سے ریٹرننگ آفیسر بننے والے ڈویژنل کمشنر کو روانہ کردی گئی۔ فہرست رائے دہندگان میں اراکین راجیہ سبھا ، ڈاکٹر کے رحمن خان ، راجیو چندر شیکھر ، اوپیندرا ریڈی، راجیو گوڈا ، بی کے ہری پرساد، رام کرشنا، کے سی رام مورتی، جئے رام رمیش اور نرملا سیتا رامن ،آسکر فرنانڈیز وغیرہ شامل ہیں۔ اراکین لوک سبھا میں اننت کمار ، ڈی وی سدانند گوڈا ، ڈی کے سریش ، ایم ویرپا موئیلی شامل ہیں۔ اراکین کونسل میں ایم آر سیتارام ، رضوان ارشد، وی ایس اگرپا ، ایچ ایم ریونا، ایم رگھو آچار، ایم نارائن سوامی ، کے گووند راج ، تارا انورادھا، وی سومنا ، رام چندرے گوڈا ، اورلہر سنگھ ، بی جے پٹ سوامی، کے وی نارائن سوامی، ٹی اے شرونا، سی آر منوہر ، اپاجی گوڈا پٹنا ، بائرتی سریش ، ڈی یو ملیکارجن، ایس روی، رمیش بابو، پی آر رمیش ، سی ایم ابراہیم شامل ہیں۔ اراکین اسمبلی میں روشن بیگ، کے جے جارج، این اے حارث ، دینش گنڈو راؤ، اکھنڈا سرینواس مورتی، کرشنا بائرے گوڈا، بائرتی بسوراج ، ایس آر وشواناتھ، ایس ٹی سوم شیکھر، پریہ کرشنا، آر اکھنڈا سرینواس مورتی ، منی رتنا ، ایس منی راجو، کے گوپالیہ ، ڈاکٹر اشوتھ، سریش کمار، ضمیر احمد خان، آر اشوک، روی سبرامنی، رام لنگا ریڈی، بی این وجئے کمار، اروند لمباولی، ستیش ریڈی وغیرہ شامل ہیں۔ اس دوران گزشتہ میئر انتخابات میں کانگریس کے حق میں ووٹ دینے والے آٹھ اراکین کونسل نے اس بار اپنے ووٹنگ حق کیلئے زیادہ زور نہیں دیا ہے۔ امسال کے عہدہ کیلئے اہم دعویداروں میں ایم ڈی لکشمی نارائن وغیرہ شامل ہیں۔